پنجگور(گدروشیا پوائنٹ)پی ٹی سی ایل ایکسچینج پنجگور اپنے صارفین کو سروسز دینے میں مسلسل ناکام ہوگیا ہے۔ پنجگور کے شہریوں اور صارفین نے پی ٹی سی ایل انٹر نیٹ کی ناقص اور لاوارث نظام پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر وہ کون سے وجوہات ہیکہ ہمارے بار بار عوامی حلقوں اور ہیلپ لاٹپر شکایات درج کرنے کے باوجود نظام میں بہتری نہیں لائی جاتی پنجگور ایکسچینج ابھی تک نہ فائبر سے منسلک کی گئی ہے اور نہ پرانے نظام کو عوام کی سہولت کیلئے ٹھیک کیا جارہا ہے ۔ ماہانہ لاکھوں روپے بل پنجگور ایکسچینج سے وصول کئے جاتے ہیں مگر سروس نہ ہونے کے برابر ہے ۔ واٹس ایپ کا ایک ٹیکسٹ میسج بھی سینڈ نہیں ہوتا ۔ دس دس ایم بیز کے پیکجز کے بل وصول کئے جاتے ہیں مگر سروس ایک ایم بی کے بھی برابر فراہم نہیں کی جاتی جو سراسر ظلم ہے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے مترادف ہے پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام پنجگور عوام کو سننے شکایت حل کرنے کا کو دلچسپی نہیں لیتے ہیں اور عوام کے نقصانات کا ازالہ کرنے سے قاصر ہے تمام کمزوریوں اور لوٹ مار کو جان کر بھی انجان بناہوا ہے ۔ نہ کوئی پالیسی ہے نہ کوئی حکمت عملی زمہ داریوں سے غافل بنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔عوام بے یار و مدد اور لاوارث ہو کر ماہانہ لاکھوں روپے بل دینے پر مجبور ہیں کیوں کہ ڈیٹا سروسز بند ہونے کی وجہ سے اہل علاقے کا انحصار پی ٹی سی ایل پر ہے ۔ عوام کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانے والا محکمہ پی ٹی سی ایل اور اس کے زمہ دران اہل ضلع کے ساتھ اپنی ناروا سلوک کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ جس کی پرزور مزمت کی جاتی ہے ۔ اور ایک مرتبہ پھر اعلیٰ احکام سے اپیل کی جاتی ہیکہ پنجگور ایکسچینج کے مسائل کو حل کی جائے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔ اہل علاقہ نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ایکسچینج میں انٹر نیٹ کے نظام کو بہتر نہ کیا گیا تو ہم وفاقی محتسب اعلیٰ سے رجوع کریں گے اور اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کریں گے ۔ چھ سے دس ایم بی کے پیکجز کا بل وصول کی جاتی ہے اور سروس ایک ایم بی کے برابر فراہم نہیں کی جاتی جس پر ہم عدالت سے رجوع کرنے پر حق بجانب ہونگے ۔آخر میں انہوں نے پی ٹی سی ایل کے ان زمہ داران سے ایک معصومانہ سوال کیا جن کا تعلق بلوچستان سے ہے کیون پنجگور ایکسچینج سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں میں اتنی سکت نہیں کہ اپنے علاقے کیلئے کچھ کر سکے یا آپ لوگوں کے اندر اپنے علاقے اور لوگوں کیلئے کچھ کرنے کا جزبہ ہی موجود نہیں اپنے ذات تک محدود ہو؟ یا آپ لوگ جان کر بھی انجان بنے ہوئے ہو افسوس کا مقام ہیکہ پی ٹی سی ایل میں مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کے باوجود آپ لوگوں کا علاقہ لاوارث ہے کوئی پرسانِ حال نہیں مگر افسوس صد افسوس کہ آپ لوگوں کے ہونے کے باوجود پنجگور ایکسچینج کے صارفین اور پنجگور ایکسچینج لاوارث ہے مشکلات کا انبار بن گیا ہے ۔

