ڈی سی پنجگور سے بارڈر سے منسلک وفد کی ملاقات، بارڈری امور پر گفتگو

پنجگور(گدروشیا پوائنٹ) ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون سے بارڈر بچاو تحریک کے رہنماوں سعود داد اور حاجی لیاقت کی سربراہی میں بارڈر سے منسلک وفد کی ملاقات چارج سھنبالنے پر عبدالکبیر زرکون کو مبارکباد دی اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقعے اے ڈی سی عطاء اسد اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے بارڈر بچاو تحریک کے رہنماوں نے ڈپٹی کمشنر عبدالکبیر زرگون کو جیرک بارڈر پر جائین کے گاڑی مالکان کے مسائل ایف آر سی ڈیتھ کیسوں اور ای ٹیگ کے ٹرانسفر میں حائل رکاوٹوں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ جائیں کے لوگ محنت کش پرامن اور قانون پسند لوگ ہیں روزگار کی بندش کی وجہ سے 250 کے قریب خاندانوں کے گھروں میں فاقے پڑگئے ہیں اور ان متاثرہ گھرانوں کے بچوں کی تعلیم صحت کے مسائل بھی گمبیر ہوچکے ہیں ضلعی انتظامیہ جو بارڈر امور کے نگران ہے اسکی زمہ داری ہے کہ وہ عوام کوریلیف دے اور جائیں کے متاثرین کی داد رسی کرائے سعود داد نے کہا کہ جیرک اور چیدگی میں جن لوگوں نے ویری فکیشن مکمل کیا ہے اور ان کی تصویرلینے کا جو عمل باقی رہ گئے ہیں ضلعی انتظامیہ اسکا کوئی مناسب حل نکالے تاکہ لوگوں کے ٹرپ جو محض تصویر کی وجہ سے ضائع ہورہے ہیں وہ اس جنجھٹ سے بچ سکیں اور اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے کے قابل بن سکیں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرگون نے بارڈر بچاو تحریک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان مسائل پر دیگر کنسرنڈ اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کرکے کوئی مناسب حل نکالیں گے تاکہ لوگوں کا روزگار چلتا رہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف دلائیں گے انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے زمہ داروں سے بہت جلد میٹنگ کروں گا اور میرا واضح پیغام ہے کہ ان دوشعبوں میں کسی قسم کا کمپورمائز نہیں ہوگا