گوادر(گدروشیا پوائنٹ) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے فش انڈسٹری اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان سے اہم ملاقات کیا۔ گوادر میں فش انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تفصیلی مشاورت کیا گیا۔اجلاس میں انڈسٹریل زونز کے بجلی و پانی کے مسائل پر بھی گفتگو ہوا۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ فش انڈسٹری کو مکمل حکومتی سپورٹ دی جائے گی۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہاکہ مقامی سرمایہ کار کنسورشیم بنا کر آگے آئیں، مشترکہ شراکت سے مضبوط ماڈل تشکیل دیں۔ گوادر کے عوام کی شمولیت سے ہی صنعت کو ترقی ملے گی۔ مقامی لوگوں کا اعتماد اور شفافیت سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔ مزید صنعتی سہولیات کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر نے کراچی میں ملکی فش سرمایہ کاروں سے دو روز کے اندر اجلاس بلانے کی ہدایت کیا۔

