میر فدا حکیم رند اپنے خیر خواہوں اور خاندان سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفیٰ

گوادر(گدروشیاپوائنٹ/عبیداللہ بلوچ) معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما فدا حکیم رند نے اپنے خیر خواہوں اور خاندان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرلیں گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا پاکستان پیپلز پارٹی شہید رانی بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ویژن روٹی کپڑا اور مکان کی بنیادی نعروں سے ہٹ گئی ہے اور وہ صرف اقتدار کی پارٹی بن گئی ہے ۔فدا حکیم رند نے کہا کہ وہ فروری 2024 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ان کی پارٹی میں شمولیت کا مقصد عوام اور علاقے کے مسائل کو حل کرنا تھا کیوںکہ پارٹی کا منشور روٹی کپڑا اور مکان تھا مگر جوں جوں وقت گزرتا گیا مسائل بڑھتے گئے ۔ انھوں نے کہا کہ انھیں جلد احساس ہوا کہ پارٹی شہید رانی بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ویژن سے ہٹ گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے پارٹی کے مخلص کارکن اور عام عوام پارٹی سے بد دل ہوتے جا رہے ہیں جبکہ پارٹی صرف اقتدار تک محدود ہوکے رہ گئی ہے ۔ انھوں کہا کہ الیکشن کے دوران پیپلز پارٹی کے راہنماؤں نے ان کے مسائل و مشکلات حل کرانے کے جھوٹے سپنے دکھائے جب عوام کی ووٹوں سے وہ اقتدار میں پہنچے تو اقتدار کے ہوکے رہ گئے اور انھوں نے عوام کو چھوڑ دیا ۔ انھوں نے کہاکہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں بغیر کسی لالچ اور طمع کے شامل ہوئے پارٹی جب برسر اقتدار آئی تو انھوں نے آج تک پارٹی سے کوئی ٹھیکہ یا مراعات حاصل نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ذاتی مفاد حاصل کی ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے عوام کے مسائل حل کرانے کی اپنے وعدوں سے مکر گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں جو رتبہ اور عزت بخشی ہے اس کا میں اللہ تعالیٰ شکر گزار ہوں ۔ میری شہرت کسی پارٹی لیبل کا محتاج نہیں ۔انھوں نے کہا کہ میں زمانہ طالبعلمی سے ہی سیاسی و سماجی کارکن کی حیثیت سے عوامی مسائل کے حل کے لیے جہدوجہد کرریا ہوں اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا ۔انھوں نے کہا کہ مند ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں تعلیم کی صحت کی صورتحال خراب ہے اور مسائل بہت ہیں میں نے اپنی مدد آپ کے تحت مند جیسے پسماندہ علاقے میں ثقافتی ادبی اور اسپورٹس کے شعبوں کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جبکہ علاقائی مسائل کے ساتھ انھوں نے بارڈر ٹریڈ، بجلی کے مسائل پر متعلقہ اداروں سے ہمیشہ رابطے کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی وہ باب پارٹی میں رہے لیکن انھیں بھی عوامی مسائل سے چشم پوشی برتنے پر خیرباد کہہ دیا انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ کرپشن اور کمیشن خوری کے حوالے سے پیشنگوئی کرتے رہے جو سچ ثابت ہوئے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جلد اپنے بہی خواہوں ، دوستوں اور قبیلے و خاندان کے لوگوں سے مشاورت کے بعد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے