تربت(گدروشیا پوائنٹ)تربت کے علاقے جوسک میں ڈکیٹی کی واردات، دکاندار کو لوٹ لیا گیا۔ دکاندار، میناز بلیدہ کے رہائشی عبدالسلام ولد اسلم کے مطابق، دو ہزار گاڑی میں سوار چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نقدی سمیت موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر دکان کا صفایا کردیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رات ساڑھے نو بجے ڈاکوؤں نے آتے ہی دکان پر فائرنگ شروع کردی۔ اسی دوران سامان لوٹ لے کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد دکاندار نے سٹی تھانہ تربت میں ڈاکوؤں کی خلاف ایف آئی آر درج کروا دیا۔

