تربت(گدروشیاپوائنٹ)پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کیچ (PSA) نے ٔٔاپنی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نو منتخب کابینہ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس اے ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو کیچ کے نجی تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی، تعاون اور رابطے کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی ہے، اور علاقے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے. پی ایس اے آئندہ دنوں میں اپنے منسلک اسکولوں کے درمیان مختلف تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی تاکہ طلبہ میں خود اعتمادی کو فروغ دیا جا سکے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔ نو منتخب کابینہ کے ارکان میں صدر سدیر لقمان، نائب صدر حاجی کریم بخش، جنرل سیکریٹری مشتاق محمود، جوائنٹ + پریس سیکریٹری اختر اشرف اور فنانس سیکریٹری محراب تاج منتخب ہوئے۔ جبکہ ایگزیکٹو باڈی میں یونس جاوید، نذیر احمد، موسی بلوچ اور ناصر سجاد شامل ہیں۔

