ناگ ًمیں مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کے بعد قتل کر دیا، لیویز ذرائع

ناگ (گدروشیاپوائنٹ) مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کے بعد قتل کر دیا. تفصیلات کے مطابق، لیویز ذرائع کے مطابق، ضلع واشک کے علاقے ناگ بانسر میں رات گئے ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک شخص کو اُس کے گھر سے اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق، بانسر چھڑائی کے مقام پر تعاقب کے دوران مقتول کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی، جسے فوراً آر ایچ سی ہسپتال ناگ منتقل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت ملا داود ولد جان محمد، سکنہ ناگ بانسر، ضلع واشک کے طور پر ہوئی ہے۔ تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم لیویز فورس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔