گوادر، یونیسیف اور جی پی ای کیجانب بچوں اور بچیوں میں اسکول بیگ تقسیم

گوادر(گدروشیاپوائنٹ، نمائندہ: عبیداللہ بلوچ) ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسکولز ایجوکیشن سپورٹ پروجیکٹ کے تحت یونیسیف اور جی پی ای کی جانب پانچ گورنمنٹ اسکولز کے کچی کلاسوں کے بچوں اور بچیوں میں اسکول بیگ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہا وہاب مجید، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن گوادر ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن خواتین گوادر میڈم بلقیس سلیمان ، محمد حسن ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن گوادر، فرزانہ ریاض ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن خواتین گوادر، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ای ایس پی عادل نودیزی اور حفیظاللہ جبکہ اس کے علاوہ اسکولز کے چمپئین کلب اور والدین اساتذہ اسکول منیجمنٹ کمیٹی پی ٹی ایس ایم سی کے والدین ممبران نے گوادر کے پانچ اسکولز گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول شے موسیٰ بازار نیوٹاون، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جدید گوادر، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سلور مسجد گوادر، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کہدہ احمد محلہ اقراء اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گوتری بازار میں کچی کلاسوں کے تمام بچوں اور بچیوں میں اسٹوڈنٹس لرننگ کٹ اسکول بیگ تقسیم کی گی وہاب مجید نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسکولز ضلعی ایجوکیشن آفس و ایجوکیشن سپورٹ پروجیکٹ گوادر کے اسکولوں کے بہتری و تعلیم کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ہمیشہ حاضر خدمت ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ گوادر کے تمام اسکولز بہترین سے بہترین اسکول ک اعزاز حاصل کریں اور یقینآ اس لرننگ کٹس پروگرام سے بہت سارے بچے اور بچیاں مستفید ہونگے اور یہ ایک بہترین سلسلہ ہے کہ گورنمنٹ اسکولز میں کچی کلاسوں کے بچیوں کو یونیسیف اور جی پی ای مفت اسکولز بیگ تقسیم کر رہے ہیں. اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر عادل نودیزی نے کہا کہ یونیسیف اور گلوبل ایجوکیشن پارٹنر جی پی ای مزید ضلع بھر میں اسکولوں میں کچی کلاسوں کے بچے اور بچیوں میں مفت بیگ تقسیم کرے گا. جس میں پیر کے دن انشااللہ پسنی تحصیل کے 7 ساتھ اسکولز میں بچوں اور بچیوں میں بیگ تقسیم کرینگے انشااللہ ہمارا کوشش یہی ہوگا کہ ہم چھٹی سے پہلے پہلے تمام کچی کلاسوں کے بچوں اور بچیوں کو بیگ فراہم کرسکیں.