تمپ(گدروشیاپوائنٹ) تحصیل تمپ اور گرد نواحی علاقوں میں اتور کی شام تیز آندھی سے ملک آباد و آسیا آباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کے کھمبے، آم اور کھجوت کی درختوں گرنے کی اطلاع، تیز آندھی کی سبب بجلی کے نظام متاثر، اسکے ساتھ ساتھ متعدد علاقوں میں سولر پینلز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے. ذرائع کے مطابق ، گومازی فیڈر میں بجلی کی فالٹ آنے سے فیڈر مکمل بند ہے. جس سے معمولی فالٹ بھی نکلنے میں عوام اپنی مدد آپ مجبور ہوگئے ہیں. تمپ سٹی میں دو دن سے بجلی کی بندش سے عوام نے تنگ آکر اپنا فالٹ اور ٹھوٹے ہوئے مین تار کو خود بنایا جو کہ انتہائی ریسکی کام بھی تھا.

