تربت(گدروشیا پوائنٹ) تربت میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور بھارت پر پاک فوج کی کامیاب حملوں پر بطور اظہار تشکر کار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین میر اوتمان بلوچ اور سیاسی شخصیت میر یاسر بہرام رند نے کی۔ ریلی میر ہوتمان بلوچ ہاؤس اور یاسر بہرام رند ہاؤس سے شروع ہو کر ایئرپورٹ روڈ سے کمشنر آفس پہنچ گئیں۔ پھر کمشنر آفس کے سامنے سے شروع ہو کر چاکر اعظم چوک اور پھر ڈی پی او آفس کے سامنے سے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے پاکستان کا پرچم لہرا کر پاکستان ژندہ بعد کے نعرے لگائے اور اس موقع پر بھارت کے جھنڈے کو روندا آگ لگا دی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ پاک فون کی حمایت میں ،، ریلی کے دوران شہریوں نے پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔ خطاب کرتے ہوئے میر اوتمان بلوچ نے کہا ہمیں یہ فخر ہے کہ پاکستان کی دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ہماری فوج، خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں، بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ بھارت کو سبق سکھایا گیا ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے سو دفعہ سوچے گا۔ میر یاسر بہرام کا کہنا تھا بھارت کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ پاکستان کی آبادی 24 کروڑ نہیں بلکہ 24 کروڑ فوج کی مانند ہے، جو ملک کی سالمیت کے لیے ہمیشہ سپہ سالار بن کر لڑنے کے لیے تیار ہے۔ ریلی میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے وہ ہر وقت اپنی جانوں کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر شہریوں نے پاکستان کی فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

