لیویز فورس ماشکیل کی کامیاب کاراوائی، دو ڈاکو گرفتار

ماشکیل (گدروشیاپوائنٹ) ڈپٹی کمشنر واشک منیر احمد درانی اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل احمد زیب کاکڑ کی ہدایت پر لیویز فورس ماشکیل کا دفعدار کبیر احمد حسنی حوالدار محمد اسلم ملنگزئی محرر عصمت اللہ ریکی کی سربراہی میں ماشکیل کے ایریا کانڈالو کے مقام پر کاراوائی کرتے ہوئے گزشتہ رات ڈاکوؤں نے عبدالباسط ولد خان محمد کی گاڑی کو لوٹ لیا تھا اور انہیں اپنے ساتھ بھی لیے گئے تھے اور ان پر تشدد بھی کیا تھا اطلاع ملتے ہی لیویز فورس ماشکیل نے فوری کاراوائی کیا اور ڈاکوؤں کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا جن کے نام درج ذیل ہے مسلم ولد سبزل عبدالقدیر ولد محمد نور ہے یاد رہے کہ ڈاکوؤں نے گزشتہ رات ریگی کے رہائشی عبدالباسط کو گاڑی سمیت اغوا کیا تھا پریس کانفریس سے دفعدار کبیر احمد حسنی و دیگر نے کہا ہے کہ ڈی سی واشک اے سی ماشکیل کی ہدایت پر لیویز فورس ماشکیل نے کامیاب کاراوائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا اور گاڑی مالکان عبدالباسط کو بھی بازیاب کر لیا ہے اور دو عدد سولر اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا اور ڈاکوؤں کے دو موٹر سائیکل بھی برآمد کئے اور اس حوالے سے مزید تفشیش جاری ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے بابت کوئی کوتاہی نہیں کرینگے اور علاقے کے لوگوں کی جان و مال کی تحفظ اولین ترجیح ہے۔