لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کیچ کے عملے کا یوسی کوشقلات کا دورہ

تربت (گدروشیاپوائنٹ) لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ ضلع کیچ کے زیر اہتمام سول ویٹرنری ہسپتال عملے نے یوسی کوشقلات تربت کا دورہ کیا۔ دورے میں مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے ان کا علاج، ڈرنچنگ اور ویکسینیشن کیاگیا. ٹیم نے کوشقلات کے مختلف گھروں کا دورہ کر کے گھر گھر جا کر مویشیوں کو مفت ویکسین دی اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کیے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے محکمہ لائیوسٹاک کی اس کوشش کو سراہا، اسے ایک اہم اور مفید اقدام قرار دیا۔