تربت(گدروشیاپوائنٹ)محکمہ لائیواسٹاک کی جانب سے ڈاکٹر محمدحنیف بلوچ کی زیرنگرانی میں کیچ کے علاقے ہوشاب میں مویشیوں کی دیکھ بھال اور بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں. لائیواسٹاک کے مطابق، ڈاکٹر محمدحنیف بلوچ کی رہنمائی میں سیول وٹرنری ڈسپنسری ہوشاب کے اسٹاف، ڈاکٹر ساجد عظیم اوردل مراد نے جانوروں کی صحت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر ہی جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ٹیکے لگائے اور جو جانور پہلے سے بیمار تھے، ان کا بھی فوری اور مؤثر علاج کیا۔ ڈاکٹر محمد حنیف بلوچ کا یہ اقدام لائیو اسٹاک کے شعبے کو آگے بڑھانے اور علاقے کی معیشت کو مضبوط کرنے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

