بلوچستان نیشنل پارٹی کا ورکر کنونشن، آرگنائزر چیئرمین غلام دستگیر مینگل اورڈپٹی آرگنائزرندیم بلوچ منتخب

خاران(گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) خاران کا ورکر کنونشن صدارت ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن حاجی میر غلام مصطفیٰ ساسولی منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سابق سینیٹر ثناء بلوچ اعزازی مہمان تھے۔ اجلاس میں ضلعی کنونشن کے ذریعے ضلعی تنظیم نو پرغور کیا گیا، جس کے تحت باہمی مشاورت سے غیر فعال آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر کی تبدیلی عمل میں لائی گئی۔ نئی کابینہ تین ماہ کے لیے ذمہ داریاں سنبھالے گی اور ہنگامی بنیادوں پر خاران ٹاؤن اور ضلع کے مختلف یونٹس کا دورہ کرے گی، تاکہ یونٹ رپورٹس مرکز کو بروقت فراہم کی جا سکیں۔ ضلعی الیکشن کا باضابطہ انعقاد مرکز کے اعلان اور نگرانی میں ہوگا. نئی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل، ضلعی آرگنائزر چیئرمین غلام دستگیر مینگل اور ڈپٹی آرگنائزرندیم بلوچ منتخب ہوئے، نئی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میں حاجی اصغر ملنگزئی، میر شبیر احمد بادینی، حاجی نصرت اللہ مینگل، رحمت بلوچ یلانزئی، محی الدین بلوچ، بشیر احمد ساسولی، حاجی حفیظ بلوچ، حاجی اہلی بخش سفرزئی، ہمراز ساسولی، صدام حسین بلوچ، غلام نبی رند، میر محمد حسن قمبرانی، ماسٹر فردوس جمال، ستیش کٹاریہ اورخواتین اراکین میں بی بی حنا نواز، بی بی لحل بی بی شامل ہیں.