نیشنل پارٹی جنوبی ملک آباد یونٹ کااجلاس، بلامقابلہ محمداقبال بلوچ یونٹ سیکرٹری اور راجد دلمراد ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب

تربت(گدروشیا پوائنٹ) نیشنل پارٹی جنوبی ملک آباد یونٹ کا ایک اہم اجلاس مرحوم حاجی عبدالغفور کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمانِ خصوصی نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور مکران ڈویژن کے ریجنل سیکریٹری واجہ ابوالحسن بلوچ اور ضلعی صدر یونس جاوید تھے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری سرتاج گچکی، نیشنل پارٹی تحصیل تربت کے نائب صدر طارق کریم، میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلر شوکت سبزل اور وسیم ٹائیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت حاجی محی الدین نے حاصل کی۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض راج دلمراد نے انجام دیئے۔ اپنے ابتدائی کلمات میں انہوں نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اجلاس کو یونٹ کی ایک بڑی اور کامیاب پیش رفت قرار دیا۔ اجلاس میں یونٹ کی نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے عہدیداروں کے نام عدنان عارف نے حاضرین کے سامنے پیش کیئے۔ جو اتفاقِ رائے سے منظور کیے گئے۔ جس کے مطابق محمد اقبال بلوچ یونٹ سیکریٹری اور راجد دلمراد ڈپٹی یونٹ سیکریٹری منتخب جبکہ عدنان عارف، ممبر تحصیل کونسل حاجی محی الدین، جمیل احمد لعل اور سالم دلمراد مشاورتی کونسل کے ممبران منتخب۔ یونٹ کے عہدیدار اور ممبران بلا مقابلہ منتخب کیئے گئے۔ اجلاس میں محمد اقبال بلوچ نے یونٹ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جو تسلی بخش قرار دی گئی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے قیادت کو یقین دلایا کہ ملک آباد یونٹ جنوبی، تحصیل اور ضلعی کابینہ کی ہر ہدایت پر مکمل عمل درآمد کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوتھ کو زیادہ سے زیادہ متحرک کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے مسائل براہِ راست نیشنل پارٹی کی قیادت کے سامنے پیش کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممبرشپ مہم کو مؤثر انداز میں ازسرِنو شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری سرتاج گچکی، تحصیل نائب صدر طارق کریم، ضلعی صدر یونس جاوید اور مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن بلوچ نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واجہ ابوالحسن بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے مقبول لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا وژن ہے کہ ہر گھر میں نیشنل پارٹی کا جھنڈا لہرائے تاکہ پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا ہاتھ مضبوط کیا جاسکے ۔