تمپ( گدروشیاپوائنٹ) گورنمنٹ ڈگری کالج تمپ میں آج نبیل بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نبیل بلوچ، جو حالیہ دنوں میں پراسرار حالات میں جاں بحق ہوئے، کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ تقریب منعقد کی گئی۔
ریفرنس کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نبیل بلوچ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ تقریب کے دوران کالج انتظامیہ نے اعلان کیا کہ کالج کی لائبریری کو نبیل بلوچ کے نام سے منسوب کیا جائے گا، تاکہ ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔ اس موقع پر لائبریری کو ان کے نام پر کتب کا ایک تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نبیل بلوچ کی جدوجہد اور قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا، اور ان کے نام سے منسوب لائبریری طلبہ کی علمی و فکری تربیت کا مرکز ثابت ہوگی۔

