گوادر (گدروشیا پوائنٹ) ضلعی انتظامیہ گوادر کے نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام غیر قانونی پیٹرول اور ڈیزل پمپوں و دکانوں کے مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ احکام بالا کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ان تمام غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور متعدد پمپوں و دکانوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔ یہ امر واضح رہے کہ شہری آبادی کے اندر اس قسم کا کاروبار نہ صرف قانوناً ممنوع ہے بلکہ اس سے آگ لگنے اور انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی شدید خدشہ ہے۔ مزید برآں، یہ کاروبار بغیر کسی باقاعدہ ایس او پیز کے چلایا جا رہا ہے، جو کہ ایک خطرناک رجحان ہے۔ اسی تناظر میں آج میونسپل کمیٹی کے چیئرمین، ضلعی افسران اور کاروبار سے وابستہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے مابین ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل پمپوں اور دکانوں کے مالکان کو 14 دن کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ اس دوران اپنی دکانوں اور ضروری سامان کو محفوظ طریقے سے منتقل یا بندوبست کر سکیں۔ واضح رہے کہ مہلت کی مدت مکمل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ بلا امتیاز ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔ اعلامیہ

