تربت(گدروشیا پوائنٹ) ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے وائس چیئرمین میر باہڑ جمیل دشتی نے بلوچستان اکیڈمی تربت کا دورہ کیا۔بلوچستان اکیڈمی کے چیئرمین غفور شاد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اکیڈمی کی کارکردگی اور مسائل پر ا نہیں بریف کیاگیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر کیچ حمل کاشانی، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی منصور احمد اور ضلعی چیئرمین کے پی ایس حمل بلوچ انکے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے بلوچستان اکیڈمی سمیت دیگر علمی اداروں کے لیے گرانٹس میں کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میرباہڈ جمیل دشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اکیڈمی ایک قومی علمی و ادبی ادارہ ہے، اور ڈسٹرکٹ کونسل کیچ اس نازک صورتحال میں اکیڈمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے ہر ممکن تعاون اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

