کوشقلات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مسائل کئے حل کیلئے وفد کا ڈی سی بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات

تربت (گدروشیاپوائنٹ)کوشقلات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مسائل حل کیلئے علاقائی وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے انہیں چھ درخواستیں پیش کیں. جن میں علاقائی،اجتماعی مسائل اور عوامی مطالبات بیان کیے گئے تھے۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کو 2022 ماہ جولائی میں ملکی باغ کوشقلات کے مقام پر بنائے گئے، حفاظتی بند کے اسپر کی خستہ حالت اور محکمہ ایری گیشن کیچ کی عدم توجہی، ناقص کام اور نااہلی پر اس کے خلاف پوری اقدامات کرنے، شگاف بھرنے اور بند کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی درخواست کی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ وہ اس پر محکمہ ایری گیشن کیچ سے باز پرس کریں گے۔ وفد نے علاقے میں امن اومان کی بحالی، چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے اور علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کی استدعا کی جس پر انہوں نے کوشقلات کو پولیس کیساتھ ملکر منشیات سے پاک کرنے کا عزم کیا۔ وفد نے تیسری درخواست یہ کی کہ بنیادی مرکز صحت کوشقلات جو کافی پرانا ہے جو سال 2015 کو اپ گریڈ ہوکر بنیادی مرکز صحت کا درجہ حاصل کرچکا ہے لیکن اس میں نئی آسامیاں پیدا نہیں کی گئی ہیں اس پر اس نے ہسپتال کے تمام مسائل حل کرنے کی یاددہانی کرائی۔