یونیورسٹی آف تربت نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (اے ڈی پی) زولوجی اور سوشیالوجی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تربت یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق، اے ڈی پی (زولوجی) کے تعلیمی سیشن 2024-2025 (پہلا اور دوسرا سمسٹر) اور تعلیمی سیشن 2023-2024 (پہلا تا چوتھا سمسٹر) کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح اے ڈی پی (سوشیالوجی) کے سیشن 2024-2025 (پہلا اور دوسرا سمسٹر) اور تعلیمی سیشن 2023-2024 (پہلا تا چوتھا سمسٹر) کے نتائج کا بھی اعلان کردیاگیاہے۔طلبہ و طالبات مکمل نتائج یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ https://uot.edu.pk/government-girls-degree-college-gwadar-results پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

