ایم این اے ملک شاہ گورگیج کے زیر صدارت صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران کا اجلاس منقعد

گوادر(گدروشیا پوائنٹ/ عبیداللہ بلوچ) ایم این اے کیچ کم گوادر حاجی ملک شاہ گورگیج اور ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کی زہر صدارت صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران کا اجلاس ڈی سی افس میں منقعد ہوا۔ مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکمات کے مسائل کے بارے میں ایم این اے ملک شاہ گورگیج کو بریفننگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل کیچ ہوتمان بلوچ، ہوت نعمت اللہ، ایم این اے کے کیچ و گوادر کے نمائندگان ماجد حسین اور نزیر احمد، یوسف فریادی، بشیر کلمتی، افصل بلوچ، محمد بزنجو، ناکو مجید اور دیگر رہنما ورکرز موجود تھے۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی کیچ گوادر ملک شاہ گورگیج نے کہا کہ وہ گوادر کے مسائل کے حل کے حوالے سے اعلیٰ احکام سے مل کر کوشش کررہے ہیں۔ گوادر مستقبل میں انتہائی اہم ترقی یافتہ کاروباری شہر بن جاے گا۔ میں اپنے دورے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے شہر و گاوں جا رہا ہوں۔ عوام کے ہر دکھ درد میں شامل ہونگے۔ مرکزی صوبائی حکومت سے عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ میں ہر وقت عوام کے درمیان موجود ہوں کیچ گوادر عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے ان شاءاللہ اعتماد پر پورا اترونگا۔