گوادر(گدروشیا پوائنٹ/ عبیداللہ بلوچ) ایم این اے کیچ کم گوادر حاجی ملک شاہ گورگیج کی میر عبدالغفور کلمتی ڈسٹرکٹ ہسپتال گوادر کا دورہ ایم ایس گوادر ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے ممبر قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کا ہسپتال پہنچنے پر استقبال کیا صحت کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ایم ایس گوادر حفیظ بلوچ نے نہی بلڈنگ محتلف شعبہ میں مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات اور دیگر مسائل پر بریفنگ دی ممبر قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج نے یقین دہانی کی کہ وہ صحت کے معاملے پر صوبائی حکومت متعلقہ ادارے سے بات کرینگے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ان شاءاللہ اپنے حلقے کے عوام کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے وہاں پر موجود مختلف لوگوں نے اپنے مسائل ملک شاہ گورگیج کو پیش کیے انہوں نےیقین دہانی کی کہ وہ ان شاءاللہ مسلے حل کرینگے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین تربت میر ہوتمان ، پی پی پی کے راہنماؤں میر بشیر کلمتی ، یوسف فریادی، صادق تاجر ،، افضل جان ناکو مجید ممبر قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کیچ کے نمائندہ ماجد حسین۔ گوادر کے نمائندہ نزیر احمد اور دیگر موجود تھے.

