انجمن تاجران سبزی منڈی یونین کیچ کا اجلاس منعقد

تربت(گدروشیا پوائنٹ) انجمن تاجران سبزی منڈی یونین کیچ کا اجلاس یونین کے صدر حاجی یونس حمید کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بازارِ مین سبزی منڈی کو سری کہن منتقل کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سری کہن میں قائم نئی سبزی منڈی میں نہ تو اسٹور کی سہولت موجود ہے، نہ بجلی کی فراہمی ہے، اور یہ مقام شہر سے بہت دور اور ویرانے میں واقع ہے۔ شرکاء نے واضح کیا کہ جب تک تمام بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں۔ ہم وہاں منتقل نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر انجمن تاجران کیچ کے سابق صدر اور دیگر نمائندی اسحاق روشن دشتی بھی موجود تھے، جنہوں نے میئر تربت اور ڈپٹی کمشنر کیچ سے بات کر کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔