تربت(گدروشیا پوائنٹ) ٹیچنگ اسپتال تربت میں ڈاکٹرز سمیت درجنوں ملازمین کی طویل غیرحاضری کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے 7 ڈاکٹرز سمیت26 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق اگر ملازمین کے جوابات ڈپٹی کمشنر کو مطمئن نہ کر سکے تو ان کی معطلی یا برطرفی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیراحمد بڑیچ نے واضح کیا ہے کہ عوامی فلاح اور صحت کے شعبے میں غفلت ناقابلِ برداشت ہے، اور اسپتال کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے مزید اصلاحاتی اقدامات بھی زیرِ غور ہیں۔ شہریوں نے مسرت کا اظہار کرکےتربت کے واحد بڑے سرکاری اسپتال میں درجنوں ملازمین خصوصاً ڈاکٹرز کی طویل غیرحاضری نہ صرف انتظامی غفلت کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ یہ عوام کے لیے صحت جیسی بنیادی سہولت تک رسائی میں بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کا فوری نوٹس اور 26 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنا بلاشبہ ایک بروقت اور مثبت اقدام ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ ضلعی انتظامیہ اب صرف لفاظیت اور اعلانات پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ضلع کے بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کے حوالے سے بھی اس طری کا شخت نوٹس لیا جائے تاکہ ادارے مکمل فعال ہوکر لوگوں کی بہتر اور فوری خدمات کرسکیں

