خاران (گدروشیاپوائنٹ/)خاران جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی جماعت کی ہدایت پر جمیعت علماء اسلام ضلع خاران کے زیر اہتمام اسرائیلی ظلم وبربریت کی خلاف احتجاجی ریلی ضلعی دفتر سے نکالی گئی جس نے چیف چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کی، احتجاجی مظاہرہ سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عظمت اللہ انقلابی ،مولانا حفظ الرحمن شکوری، مولانا جمال عبد الناصر،مولانا عنایت اللہ بارانزئی،مولانا عبید اللہ قاسمی مولانا محب اللہ سیاہ پاد، قاری محمد طیب عثمانی خلیل عالم کبدانی حاجی غلام حیدر، شکر اللہ فاروقی ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی قیام سے لیکر آج تک کے اسرائیلی ظلم و جبر پر مفصل انداز میں سامعین کی رہنمائی فرمائی انہوں نے اپنے خطاب میں شرکاء کی تائید حاصل کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا، شرکاء نے اسرائیلی بربریت ، امریکی سرپرستی اور مسلمان حکمرانوں کی خاموشی پر اظہار تشویش کیا، اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر اظہارخیال کیا اورکہا کہ بلوچستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں بلوچستان کے حالات کو مزید خراب کرنے کی کوشش نہ کریں، اور انہوں نے مزید کہا کہ بی وائی سی کے گرفتار رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کو جلد رہائی دی جائے۔

