تربت (گدروشیا پوائنٹ) ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت شےحق حیات بلوچ کی زیر صدارت سب ڈویژن دشت کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صحت، تعلیم، زراعت، پی ایچ ای، لائیو اسٹاک، جنگلات اور سماجی بہبود کے افسران نے شرکت کی اور اپنے محکموں کی کارکردگی اور علاقے میں جاری خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر دشت شے حق بلوچ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سب ڈویژن میں اپنی بھرپور موجودگی یقینی بنائیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اجلاس میں متعدد اہم امور زیر غور آئے، جن میں اساتذہ و طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کیلئے سرکاری اوقاتِ کار کی سختی سے پابندی، شجرکاری مہم، ویکسینیشن مہمات، محکمہ لائیو اسٹاک کے فیلڈ وزٹس، ذراعت سے وابستہ افراد کیلئے آگاہی سیمینارز، اسکول سے باہر بچوں کا اندراج، یونیسف اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے مشترکہ مہمات اور جنگلی حیات کا تحفظ شامل تھے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام نکات پر مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔ جن کے مثبت اثرات علاقے کے عوام پر مرتب ہوں گے۔

