پسنی (گدروشیاپوائنٹ)سوڈ پل سے گیس باوزر نیچے گر کر تباہ دو افراد زخمی ، مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک معطل آمدہ اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی پر سوڈ پل پر گیس لیجانے والی باوزر ٹائر برسٹ ہونے سے پل سے نیچے گر کر تباہ ہو گیا ، جس سے دو افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کی شناخت عبداللہ سکنہ حیدرآباد سندھ اور بلاول سکنہ سنگد سندھ سے ہوئی ہے۔ جبکہ کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک معطل رہی اطلاع ملتے ای آر سی اور پی پی ایچ آئی کے ایمرجنسی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر ریسکیو کے لیے پہنچ گئے۔

