اے ڈی ای او محمد اقبال اور ایل سی حاجی محمد یعقوب کا مختلف پرائمری اسکولز کا دورہ

تربت(گدروشیاپوائنٹ)اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تربت محمد اقبال بلوچ اور ایل سی (LC) حاجی محمد یعقوب نے گورنمنٹ پرائمری اسکول بنڈک، گورنمنٹ پرائمری کمیونٹی اسکول پھٹانکہور، گورنمنٹ پرائمری اسکول نوکباد، اور گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈھنک کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ تمام اساتذہ اپنی ذمہ داریوں میں مصروف اور تدریسی عمل میں مکمل دلچسپی سے مشغول تھے، جبکہ طلباء بھی شوق و ذوق کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ خصوصاً گورنمنٹ پرائمری اسکول بنڈک اور گورنمنٹ پرائمری اسکول نیوکو توالی ڈھنک میں صفائی ستھرائی کا نظام قابلِ تعریف تھا اور اساتذہ کی تدریسی کارکردگی مثالی نظر آئی. دورے کے دوران اساتذہ کرام کو تاکید کی گئی کہ وہ پی ٹی ایس ایم سی (PTSMC) کی میٹنگز باقاعدگی سے منعقد کریں، تاکہ والدین کی مشاورت سے داخلہ مہم کو مؤثر بنایا جا سکے اور اسکول میں بچوں کے داخلوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔