نوجوان ریت تلے دبنے سے جاں بحق

تربت(گدروشیا پوائنٹ) آبسر کے علاقے مولد ریک میں ریت ٹریکٹر میں لوڈ کرنے کے دوران 18 سالہ نوجوان پر ریت کا بڑا حصہ گرنے سے وہ دب گیا اور جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان جانب ولد محمد حنیف کا تعلق سندھ کے علاقے جیکب آباد سے بتایا جا رہا ہے۔ لواحقین کے مطابق جانب ایک سال قبل مزدوری کی غرض سے تربت آیا تھا اور آبسر کے ویران علاقے میں ریت لوڈ کرکے فروخت کرتا تھا۔ حادثے کے بعد وہ ڈیڑھ گھنٹے تک ریت میں دبا رہا اور تمام تر کوششوں کے باوجود اسے زندہ نہ بچایا جا سکا۔ اہلخانہ نے گدروشیا پوائنٹ کو بتایا کہ حادثے کو دو گھنٹے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، لیکن اب تک ایمبولینس نہیں مل رہی ہے جس کے باعث میت کو آبائی علاقے منتقل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ پیسے دینے کیلئے تیار ہیں تائم کوئی جانے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔انہوں نے انتظامیہ، پولیس اور فلاحی تنظیموں سے فوری تعاون کی اپیل کی ہے۔