مند کے چیئرمینوں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد

مند(گدروشیا پوائنٹ) ضلع کیچ کی سب ڈویژن مند کے چیئرمینوں کا ایک مشترکہ اجلاس بتاریخ 3 اپریل کو چیئرمین یونین کونسل لبنان محمد شاہو رند کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل گیاب، حاجی محمد نور،چیئرمین یونین کونسل گوبرد، حاجی بشیر احمد رند، چیئرمین یونین کونسل لبنان، محمد شاہو رند، چیئرمین یونین کونسل بلوچ آباد، حاجی نیاز کیازئی، چیئرمین یونین کونسل سورو، غلام حسین، چیئرمین یونین کونسل بلو، معتبر خلیل احمد رند، چیئرمین یونین کونسل تلمب، حاجی محمد اکرم نے شرکت کی. اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل قراردادیں منظور کی گئیں. فیصلہ کیا گیا کہ تمام چیئرمین تربت جا کر ڈسٹرکٹ چیئرمین سے ملاقات کریں گے اور اس حوالے سے تعاون کی درخواست کریں گے۔ مزید یہ بھی طے پایا کہ یونین کونسل بلو کے نئے فیڈر کو فعال کیا جائے۔ مند میں لوکل سرٹیفکیٹ کی بحالی کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ہم متفقہ طور پر اعجاز غلام کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس میں انہوں نے حاجی محمد نور اور محمد شاہو رند کو اپنی یونین کونسل میں آنے سے روکا۔ اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اعجاز غلام کو مند سول سوسائٹی سے خارج کیا جائے۔ بصورت دیگر، تمام چیئرمین حضرات اجتماعی طور پر مند سول سوسائٹی سے استعفیٰ دے دیں گے۔ چیئرمین یونین کونسل بلو معتبر خلیل احمد رند کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ ڈسٹرکٹ چیئرمین سے رابطہ کر کے تمام چیئرمینوں کے لیے ملاقات کا وقت مقرر کریں۔