لاپتہ طالبعلم بیان دُر بلوچ کے بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی، دھرنا میں گلزادی بلوچ اور ماہ زیب کی شرکت

اوتھل(گدروشیاپوائنٹ) لوامز یونیورسٹی اوتھل کے شعبہ ایگریکلچر کے طالبعلم بیان دُر بلوچ کے بازیابی کیلئے دھرنا جاری ہے جبکہ آج پانچواں روز احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ کوئٹہ سے متحرک سماجی کارکن کامریڈ گلزادی بلوچ اور لاپتہ راشد حسین کی بھتجی ماہ زیب بلوچ نے دھرنا میں شرکت کرکے اظہار یکجہتی کی ہے۔ جبکہ لاپتہ طالبعلم بیان در کی فیملی بھی طلباء کے ہمراہ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ مظاہرین کا کے مطابق آج طلباء نے ساتھی طالبعلم کی جبری گمشدگی کی پر ردعمل دیتے ہوئے پیپر اور کلاسس کا بائکاٹ کی ہے۔ کچھ طلباء کے زبردستی مڈ ٹرم کے پیپر کنڈیکٹ کروائے گئے ہیں۔ واضح رہے بیان در بلوچ کوساتھیوں سمیت اوتھل بازار سے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ساتھیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے اور بیان در بلوچ تاحال لاپتہ ہیں، انکی زندگی کے حوالے سے تشویش ہے۔ باحفاظت بازیاب کرکے چھوڑ یا عدالت میں پیش کیا جائے۔