نوشکی(گدروشیا پوائنٹ) نوشکی کے علاقہ ریکو زرین جنگل کے ایریا میں جمعہ کی رات 10 سے زائد مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ اور گنداری ڈیم کے تعمیراتی سائیٹ پر حملہ کرکے 6 افراد کو اغوا کرلیا ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ کی ناکہ بندی اور لیویز چیک پوسٹ پر لیویز اہلکاروں سے تین بندوقیں اور دیگر سامان چھین کر تعمیراتی کمپنی کے سائیٹ کیمپ پر حملہ کیا مسلح افراد نے سائیٹ کیمپ کو نذر آتش کیا اور 6 سے زائد افراد کو اغواء کرلیا۔جبکہ مسلح افراد نے کیمپ سے پک اپ گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ اغوا ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ اور خیبر پختونخوا سے بتایا جاتا ہے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا گھیراو کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردیا ہے ۔واقعہ کے بعد ضلع میں سیکورٹی الرٹ کردیا گیا ہے۔

