وی سی جامعہ تربت ڈاکٹر گل حسن کا شاعر و ادیب شہداد چاہسری کی وفات پر انکی رہائشگاہ آمد، فرزندان سے تعزیت کا اظہار

تربت (گدروشیاپوائنٹ) جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے بلوچی زبان و ادب کے نامور شاعر و ادیب اور ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت شہداد چاہسری کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ شہداد چاہسری کے انتقال سے بلوچی زبان وادب ایک ممتاز ادبی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے، جن کی ادبی خدمات نے بلوچی زبان و ادب پر لازوال نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ ان کی شاعری اور دیگر ادبی خدمات آنے والی نسلوں تک ان کی روح کو زندہ رکھیں گے۔مشکل کی اس گھڑی میں ڈاکٹر گل حسن نے مرحوم کے فرزند حکومت بلوچستان محکمہ صحت کے اسپیشل سیکریٹری اور سابق ڈی سی کوئٹہ شیہک شہداد اور سوگوار خاندان سے اپنی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبرواستقامت عطا فرمائے۔