تربت(گدروشیا پوائنٹ)سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال کا ملک آباد تربت میں واقع جامع مدرسہ دارالتوحید میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملے کی شدید مذمت، زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ دینی مدرسے پر حملہ ،اور معصوم بچوں کو زخمی کرنے کا واقعہ کھلی دہشت گردی ہے اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے. مدارس میں زیر تعلیم بیشتر بچے انتہائی غریب و نادار اور مستحق خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں. دہشت گردوں کا کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا وہ صرف دہشت گردی سے اپنی شناخت رکھتے ہیں. ضلعی انتظامیہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے. اللّٰہ پاک سے دعا ہے کہ زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے آمین

