تربت(گدروشیا پوائنٹ)میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قاضی نے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ عبدالحفیظ مینگل کے دعوت پر کہدہ لقمان وارڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کہدہ لقمان وارڈ کے کونسلر مظفر برکت۔اور چیف انسپکٹر حبیب جالب ان کے ہمراہ تھے۔ حافظ عبدالحفیظ مینگل نے علاقے کے صفائی اور ٹوٹ پھوٹ کےشکارتباہ حال سیورج نظاسے میئر کو آگاہ کیا۔ میئر نے ہدایت جاری کی کہ کہدہ لقمان وارڈ کے صفائی کو یقینی بنایا جائے اور ٹوٹ پھوٹ کےشکار سیورج پائپ لائن کو تبدیل کرکے نئے پائپ ڈالے جائیں۔
بروقت حکم صادر کرنے پر جمیعت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ عبدالحفیظ مینگل نےانکاشکریہ اداکیا۔

