تربت، چوری کی انوکھی واردات کے دوران چار دکانوں کو لوٹ لیا گیا

تربت(گدروشیا پوائنٹ) تربت شہر کی مرکزی چوک سے منسلک ایڈووکیٹ گلی میں پانچ دکانوں کے تالہ توڑ کر ڈکیتی، جن میں پاک نیوز و کتب ایجنسی ، ایزی پیسہ اور جوسک شاپ شامل ہیں، پولیس ملزمان کی تلاش کیلئے چھان بین کر رہی ہے. متاثرہ دکانیں پاک نیوز ایجنسی، قمبر صالح ایزی پیسہ شاپ، آزاد کمیونیکیشن،واحد جوس شاپ شامل ہیں. پاک نیوز ایجنسی سے لوگوں کی امانت میں رکھے گئے 70 ہزار روپے لوٹے گئے، جبکہ قمبر صالح ایزی پیسہ شاپ سے موبائل کارڈز، موبائل فونز اور ایزی پیسہ کیش چوری کیا گیا۔ دیگر دکانوں سے بھی قیمتی اشیاء اور 20 لاکھ کے قریب رقم چرا لی گئی۔ شہر کے مرکزی بازار میں اس نوعیت کی واردات نے مقامی دکانداروں اور شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے ایک کلو میٹر فاصلے پر سٹی تھانہ واقع ہے اس کے باوجود چوروں کا بغیر کسی خوف کے لوٹ مار کرنا سیکورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔ متاثرہ دکانداروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔