تربت (گدروشیاپوائنٹ) مکران کے تینوں یونیورسٹیوں میں ملک کے مایہ ناز محققین اور ماہرین تعلیم کا بطور وائس چانسلر تعیناتیاں مکران سمیت پورے صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ و قومی ترقی کے لئے نیک شگون اور حوصلہ افزا ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان ضلع کیچ کے ترجمان نے ڈبلیوٹی اے کیچ کی سوشل میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کیا ہے پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ کو گوادر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر گل حسن بلوچ کو تربت یونیورسٹی اور پرفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ کو پنجگور یونیورسٹی کے بطور وائس چانسلر تعیناتی پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں قوی امید ہے کہ مذکورہ مقامی و باصلاحیت وائس چانسلر صاحبان مکران سمیت پورے صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
منجانب: وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان ضلع کیچ

