آج آل مکران شہید ڈپٹی کمشنر زاکر کنر بلوچ ناک آؤٹ فٹبال ٹورنامنٹ مند کا افتتاحی میچ ہوگا، جبکہ 22 نومبر کو فائنل میچ ہوگا، پریس ریلیز

مند(گدروشیاپوائنٹ)آل مکران شہید ڈپٹی کمشنر زاکر کنر بلوچ ناک آؤٹ فٹبال ٹورنامنٹ مند کا افتتاحی میچ آج شام 17 نومبر 2024 کو مند فٹبال کلب اور گومازی فٹبال کلب کے مابین کھیلا جائے گا. آل مکران شہید ڈپٹی کمشنر زاکر کنر بلوچ میموریل ناک آؤٹ فٹبال ٹورنامنٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قبائلی شخصیت میر فدا حکیم رند کے ذاتی تعاون اور انہی کے زیرِ اہتمام ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی میر فدا حکیم رند نے اپنے ذاتی تعاون سے بلوچی کے نامور کلاسیکل شاعر ملا فاضل رند، شہید کمشنر طارق زہری کے نام پر فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کے ساتھ ملافاضل رند کی یاد میں ادبی پروگرام کا بھی انعقاد کر چکے ہیں. عوامی حلقوں نے ذاتی تعاون سے ادبی اور اسپورٹس کے پروگرام اور ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میر فدا حکیم رند کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مند جیسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے میں وقتاً فوقتاً اس طرح کے پروگرام کا انعقاد ان کی عوام دوستی کا ثبوت ہے کیونکہ ادبی پروگرام اور کھیلوں کے میدان جب آباد ہوں گے تو اس سے منشیات اور جرائم کی وارداتوں کا قلع قمع ہوگا اور ساتھ ساتھ عوام کو تفریح کے مواقع میسر ہوں گے۔ (پریس ریلیز )