گوادر(گدروشیاپوائنٹ، عبیداللہ بلوچ) یو این ڈی پی بلوچستان کے سربراہ ذوالفقار درانی اور اسسٹنٹ ریذیڈنٹ نمائندے محمد محمود کی قیادت میں یو این ڈی پی پاکستان کے ٹیم نے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رئیسانی بازار کا افتتاح کیا۔ چین کی حکومت کے تعاون سے یو این ڈی پی نے اسکول کو شمسی توانائی، نئے فرنیچر اور ایک مکمل طور پر فعال سائنس لیب فراہم کیا.

