صحافی عبیداللہ بلوچ کے چچا زاد بھائی عبدالقیوم حیدر بلوچ انتقال کرگئے

گوادر(گدروشیا پوائنٹ) گوادر پریس کلب کے جوائنٹ سکریٹری اور گدروشیا پوائنٹ چینل گوادر کے نمائندہ عبیداللہ بلوچ کے چچا زاد بھائی عبدالقیوم حیدر بلوچ انتقال کرگئے، انہیں آج صبح دس بجے نمازجنازہ کے بعد گوادر کوہ بن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحوم وائس چیرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوھر، ماسٹر عبدالعزیز ایوب امجد کے بھائی،خلیل احمد قدیر کے والدمحترم ، حاجی عبدالحکیم محمد شریف حاجی ثناء اللہ عطاللہ کے چچازاد بھائی، جماعت اسلامی ضلع گوادر کے رہنما سعید احمد عبدالرحمن، محمد حنیف، عبدالرحمن کے مامو زادہ بھائی چیمبرز آف کامرس گوادر کے حاجی عبدالباسط ،رشید الرحمن، نوید الرحمن ،وحید الرحمن کے کزن طارق عزیز فاروق عزیز کامران عبدالحلیم ابراھیم عبدالحلیم ذاکرایوب ملا محبوب انور کے چچا تھے.

نماز جنازہ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر شریف میاہ داد، گوادر پریس کلب کے صدر شریف ابراہیم، سابق صدر شے علی بلوچ سینئر صحافی اختر ملنگ، سول سوسائٹی گوادر کے جنرل سیکرٹری محمد عارف بلوچ، علمائے کرام، میونسپل کمیٹی گوادر کے کونسلرز ،معتبرین شہر مختلف سرکاری اداروں کے افسران سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنما نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس، فیملی کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے گدروشیا پوائنٹ چینل کے نمائندے، گوادر پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری اور سینئر صحافی عبیداللہ بلوچ کو فون کرکے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس نصیب اور آپ لوگوں کو صبر وجمیل عطا فرمائے.