ایس ایچ او ہائیٹ محمد انور بلوچ کی کامیاب کاروائی دو ڈکیت گرفتار اسلحہ برآمد

حب (گدروشیاپوائنٹ) ایس ایچ او ہائیٹ محمد انور بلوچ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ہائیٹ صنعتی حدود میں دو ڈکیتوں کو دھر لیا جن کا نام احسان ولد عبدالفتح سکنہ گجر گوٹھ اور عابد علی ولد محمد معشوق سکنہ مگسی کالونی کو گرفتار کرلیا،گرفتار ڈکیتوں کے قبضہ سے ٹی ٹی پسٹل بمعہ 5 عدد راؤنڈ برآمد کرکے دفعہ 15e کے تحت مقدمہ درج اور دوسری ایف آئی آر میں دفعہ 399/34 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی

ایس ایچ او ہائیٹ محمد انور بلوچ کا کہنا ہے کہ صنعتی حدود میں جرائم کا خاتمہ ان کی اولین ترجی ہے۔ایس ایس پی حب معروف عثمان ڈی ایس پی امام بخش بلوچ کی سربراہی میں ہائیٹ صنعتی حدود میں جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہے گا.