لاہور(گدروشیاپوائنٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نمونیا سے بچاؤ کے سلسلے میں عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نمونیا سے احتیاط ضروری ہےبچوں اور بزرگوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ نمونیا سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں بچے اور بزرگ لقمہ اجل بنتے ہیں۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضروری ہے۔ بروقت تشخیص اور علاج سے نمونیا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ نمونیا سے بچاو کے لیے سردی میں بچوں کی صحت پر خاص توجہ دیں۔

