ایس ایس پی کی ہدایت پر گوادر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی

گوادر (گدروشیاپوائنٹ) ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل گوادر ملک احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سٹی گوادر، ایس آئی محسن علی، اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کی، جس کے نتیجے میں اقدام قتل اور ہوائی فائرنگ کے کیس میں ملزم خالد ہوت ولد نصرت قوم بلوچ سکنہ دشت حال نیوٹاون گوادر کو گرفتار کیا اور آس کے قبضے سے پسٹل اور کلاشنکوف رائفل برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 155/2024 بجرم زیر دفعہ 324 337/H2 ق د 506 ت پ درج رجسٹر کر کے مذکورہ ملزم کو بند بحوالات تھانہ کیا اور مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن آفسر کے حوالے کر دیا گیا۔