تربت گدروشیاپوائنٹ) بلوچی زبان کے مشہور گلوکار سلیم امین کا نیا میوزک گانا “درد ءِ سُروز” ضلع کیچ کے معروف ادبی شخصیت اور شاعر شھداد چاہ سری کے دل کو چھو لینے والے بولوں کے ساتھ، جلد ریلیز ہونے والا ہے۔ شے حق بلوچ کی پروڈکشن اور حمل خان کی ہدایت کاری میں بنائے گئے اس میوزک ویڈیو میں استاد غلام محمد کی سروز اور استاد شعیب محمد کی موسیقی کا جادو شامل ہے۔ ڈائریکشن اور ویڈیو گرافی میں حمل خان اور محمد عرفان بلوچ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ گانے کے ویڈیو گرافی میں روبینہ گل، وریشاہ ارشاد، قاسم بگٹی، ہفسہ امان، ھشیر حمید بلوچ سمیت دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ جو جلد ریلیز ہوگا۔ یہ گانا اپنے منفرد انداز اور گہرے جذبات کے ساتھ بہت جلد آپ کی اسکرین پر ہوگا۔ انتظار کیجیے – “درد ءِ سُروز”جلد آرہا ہے۔

