ایس ایس پی گوادر کی ہدایت پر پسنی پولیس کی کاروائی، ایک ملزم گرفتار

گوادر (گدروشیاپوائنٹ) ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل پسنی زاہد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سٹی پسنی، ایس آئی محمد حیات، اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ملزم رازق عرف گولو ولد ملنگ قوم بلوچ سکنہ وارڈ نمبر 1 پسنی کے قبضے سے 9mm پسٹل بمعہ روند برآ مد کر کے گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 71/2024 بجرم زیر دفعہ 15/D آرمز ایکٹ 2022 درج رجسٹر کر کے مذکورہ ملزم کو بند بحوالات تھانہ کیا اور مزید تفتیش کے لیے انوسٹیگیشن آفسر کے حوالے کر دیا گیا۔