ایجوکیشن کے مِسنگ پوسٹوں کے متعلق فنانس و ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ تمام نوٹیفکیشن/آرڈرز/ مکمل ریکارڈ سینئرخزانہ افیسر کیچ کے حوالے کر دیئے گئے، اکبر علی اکبر

تربت(گدروشیا پوائنٹ) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کیچ کے صدر اکبر علی اکؔبر ، جنرل سکریٹری نسیم اکرم اور پریس سکریٹری خالد مُرید نے اساتذہ کرام و دیگر محکمہ تعلیم کے ملازمین کی مسنگ پوسٹوں کے تمام لوازمات، آرڈرز، نوٹیفکیشن اور فنانس و ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ پوسٹوں کے بریکپس کو ڈی ڈی او کوڈز وائز ترتیب دے ک سینئر ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیسر صدام حسین بلوچ اور اسسٹنٹ حیدر علی بلوچ کے حوالے کیا گیا۔ اکبر علی اکبر نے سینئر خزانہ افیسر کیچ کو تمام ڈاکومنٹس کے متعلق مکمل بریفنگ دیااور کہا کہ جی ٹی اے بی کے قائدین کی دو ہفتے کی مسلسل جدوجہد اور کوششوں سے ان تمام لوازمات کو اکھٹا کیا گیا ہے ، اس عمل میں ڈی ای او کیچ میڈم زمرد واحد اور بابو برکت اللہ نے مکمل ساتھ دیا ہے جس کی وجہ سے یہ کارِ گراں ممکن ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ تنخواہوں کی بندش اور اسطرح کی رکاوٹوں کا سلسلہ بند ہو جانا چاہیئے۔ سینئر اکاونٹ افیسر کیچ صدام بلوچ نے کہا کہ فوری طور پر فنانس ڈپارٹمنٹ کو آگاہ کیا جائے گا کہ محکمہ تعلیم کے مسنگ پوسٹوں اور پوسٹوں کی شفٹنگ کا معاملہ حل ہو جانا چاہیئے انہوں نے کہا اس عمل میں جی ٹی اے بی کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فنانس ڈپارٹمنٹ کو فوری طور پر مراسلہ لکھیں گے اور یہ تمام ڈاکومنٹس/ ثبوت منسلک کریں گے جس سے یہ معاملہ ڈفیوز کیا جائے گا۔ آخر میں صدر جی ٹی اے بی نے بابو برکت اللہ ، بابو اسلم و دیگر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس بڑے کام کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے.