یوم علامہ اقبال کی مناسبت سے ماڈل ہائی سکول میں تقریب منعقد

تربت (گدروشیاپوائنٹ) گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول تربت میں ایک پروقار تقریب بیاد شاعرِ مشرق علامہ اقبال منعقد ہوا۔ جسکی صدارت پرنسپل اصغرعلی نے کی۔ تقریب میں پرائمری سیکشن، مڈل سیکشن اور ہائی سیکشن کے طلباء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور علامہ اقبال کی شاعری پر ٹیبلو پیش کی۔ معزز اساتذہ کرام میں سلیم دشتی، شہزاد احمد، پرنسپل اصغر علی نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 167 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنی تقاریر میں شاعر مشرق کے فلسفہ خودی سمیت دیگر افکار اور تحریک پاکستان میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔ شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی ولولہ انگیز شاعری کے نتیجے میں نوجوانوں نے قیام پاکستان کے سلسلے میں تعمیراتی کردار ادا کیا، مقررین نے شاعر مشرق کے کلام کو عشق رسولؐ کے تابع قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سوئی ہوئی مسلم قوم کو بیدار کرنے کے لیے اپنے افکار اور اشعار سے کام لیا۔