تربت(گدروشیاپوائنٹ)محکمہ ایریگیشن کیچ کے ایکسیئن کی سرکاری رہائش گاہ پر آج اتوار کی شام کو نامعلوم موثر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا ۔ پولیس کے مطابق بم کمرے کی دیوار پر لگی، دھماکہ کی آواز دور تک سنی گئی قریبی گھروں کے مکین اور دکاندار خوف میں مبتلا ہوگئے۔ جبکہ گھر میں صرف ایک کک موجود تھا اور ایکسیئن عدیل فیض سرکاری کام کے سلسلے میں کوئٹہ میں موجود ہیں۔ واقعہ کے بعد ایس ایچ او پولیس اور قانون نافز کرنے والے اہلکار پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

