کوئٹہ، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا بلیدہ کیلئے ہسپتال کی منظوری

کوئٹہ(گدروشیاپوائنٹ) محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان نے ڈھائی ارب کی لاگت سے بلیدہ کےلئے پچاس بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جو Semi Autonomous ہوگا, جس کو ایکٹ آف اسمبلی کے تحت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے زیر انتظام چلایا جائے گا ۔ اسپتال کی ڈیزائن اور ڈرائینگ IDAP انفراسٹرکچر ڈیلوپمنٹ پنجاب نے بنائی ہے اور انڈس ہسپتال اور صوبائی محکمہ کنسٹرکشن اینڈ ورکس کے Architects اور محکمہ صحت بلوچستان کے specialists کی کمیٹی نے باقاعدہ منظوری دی ہے.