ڈی سی کیچ اسماعیل ابراہیم کااساتذہ، سکول کمیٹی ہیڈ اورممبران میں چیک تقسیم

تربت(گدروشیاپوائنٹ)ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر فیض الرحمان اور دیگر اراکین نے ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم بلوچ سے ملاقات کی۔ اپنے پروجیکٹ اسکول ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی کہ محکمہ تعلیم کیچ کے سکولوں کو ریپئر کرانے کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کیلئے چیک فراہم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم نے اساتذہ اور والدین ہر مشتمل سکول کمیٹی کے ہیڈ اور ممبران میں چیک تقسیم کیئے انہوں نے ایس ڈی پی پروگرام کے طریقہ کار اور ادائیگیوں کے نظام کو سراہا۔